ممبئی،18جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ممبئی میونسپل نتخابات میں نشستوں کی تقسیم کو لے کر بی جے پی-شیوسینا کے درمیان ہوئی میٹنگ بدھ کو بھی بغیر کسی فیصلے کے ختم کر دی گئی۔اس میٹنگ میں بی جے پی کی جانب سے ونود تاؤڑے، پرکاش مہتا،آشیش شیلار اور شیوسینا کی جانب سے انیل پرب، انیل دیسائی اور روندر مرلیکر شامل تھے۔ممبئی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں نشستوں کے تال میل کو لے کر پہلی میٹنگ پیر کی رات بی جے پی ریاستی صدر راؤصاحب دانوے کی رہائش گاہ پر ہوئی تھی۔اس کے بعد منگل کو پھر سے دونوں جماعتوں کے لیڈران کے درمیان ملاقات ہونے والی تھی لیکن دونوں جماعتوں کے لیڈران نے شفافیت رکھنے کا مسئلہ چھیڑ دیا جس سے منگل کی میٹنگ اچانک رد کر دی گئی۔
اسی درمیان ممبئی بی جے پی صدر آشیش شیلار نے دونوں جماعتوں میں یت کے لئے 21جنوری کا وقت طے کیا گیا اور کہا کہ اس سے پہلے اتحاد کے بارے میں آخری فیصلہ لیا جانا چاہئے،بعد میں اسی معاملے پر وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور شیوسینا صدر ادھو ٹھاکرے کے درمیان فون پر بات چیت ہوئی اور سیٹوں کی تقسیم میں شفافیت اور دیگر متنازع مسئلہ نہ لائے جانے اور باہمی رضامندی بنائے جانے پر زور دیا گیا ہے۔اس بارے میں الگ سے بات کرنے اور فی الحال اس وقت میٹنگ میں محض سیٹوں کی تقسیم کے بارے میں بحث کیا جانا طے کیا گیا،اس لیے بدھ کو دونوں جماعتوں کے لیڈران نے ایک دوسرے کو اپنی اپنی فہرست سونپی ہے۔بی جے پی کی جانب سے شیو سینا کو 114نشستوں کی فہرست سونپی گئی ہے جبکہ شیوسینا کی جانب سے فی الحال 75نشستوں کی فہرست بی جے پی کو سونپی گئی ہے۔اس طرح اب ممبئی میونسپل کارپوریشن میں دونوں جماعتوں میں انتخابی اتحاد کے لئے سیٹوں کے تال میل پر حتمی فیصلہ ہونا ہے جس میں اب دیویندر فڑنویس اور ادھو ٹھاکرے ہی آخری طور پر فیصلہ لیں گے۔